خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر کے مقامی سیاسی اتحاد نے باڑہ بازار کے خیبر چوک کے مقام پر امن مارچ کا انعقاد کیا تھا، جسمیں قبائلیوں نے بد امنی کے خلاف نعرے لگائے تھے، دو روز بعد امن مارچ کے 6 شراکا کے خلاف ایف آئی آر درج کردیا ہے،
ایف آئی آر میں جماعت اسلامی باڑہ کے صدر خان ولی آفریدی ،عوامی نیشنل پارٹی لنڈی کوتل شاہ حسین شنواری ، مقیب ، افتاب، عمران اور محمدرحیم کے نام شامل ہیں۔
ایف آئی آر پاک افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف نعرے بازی کے خلاف درج کیا گیا ہے،
پولیس کے مطابق خیبر کے تھانہ باڑة میں ایک تحریری درخواست پر درج کیا گیا ہے،
مقامی شہریوں کے مطابق خیبر میں بڑی مشکل سے اب حالات بہتر ہوئے تھے، مگر اب دوبارہ صورت حال بد امنی کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے خلاف قبائلیوں اور تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد خیبر سیاسی اتحاد نے امن مارچ کیا تھا، جہاں انہوں نے پورے ضلع خیبر میں اداروں پاک فوج اور انتظامیہ سے امن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments