شمالی وزیرستان میں بورا خیل قبائل کا ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف جاری دھرنے سے لاتعلقی کا اعلان

شمالی وزیرستان (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بورا خیل قوم کے چیدہ چیدہ مشران کا سیول و عسکری حکام کے ساتھ جرگہ کیا،
جرگہ میں چیف آف بورا خیل ملک شہزادہ، ملک ریمال خان، ملک روح اللہ، ملک سید والی، چیمبر آف کامرس کے صدر ملک قدیر اللہ شامل تھے،
سرکاری حکام کی جانب سے جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور کمانڈنٹ ٹوچی سکاؤٹس جرگے میں شریک تھے۔
بوراخیل قوم کے مشران نے امن کے قیام کیلئے سیول انتظامیہ اور پاک فوج کی قربانیوں اور اقدامات کو سراہا، مشران نے ریاستی اداروں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کا وعدہ کیا،
جرگہ میں مشران نے تجارت کے فروغ کیلئے سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی، سول و عسکری حکام نے تجارت کے فروغ کیلئے بوراخیل قوم کے مشران کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی وزیرستان میں تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کیلئے مزید سہولیات اور آف لینڈنگ پوائنٹس کھولے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں