لاہور(پریس ریلیز) سارک ممالک کی صحافی تنظیم سارک جرنلسٹ فورم کا پاکستان چیپٹر تشکیل دے دیا گیا۔ سنیئر صحافی چودھری ظہیرغفور صدر، فخرکاکا خیل سنیئر نائب صدرجبکہ حسنین چودھری جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سارک ممالک کی تنظیم سارک جرنلسٹ فورم نے پاکستان چیپٹر کی 25 رکنی ایگزیکٹیوکمیٹی کی منظوری دے دی ہے۔ کمیٹی میں سنیئر صحافی چودھری ظہیرغفور صدر، فخر کاکا خیل سنیئرنائب صدر، شیرازحسنات نائب صدرپنجاب، انیلہ شاہین نائب صدرکے پی کے، فاضل جمیلی نائب صدر سندھ، رضوان سعید نائب صدربلوچستان، حسنین چودھری جنرل سیکرٹری، میاں شاہد جوائنٹ سیکرٹری، سید عون شیرازی انفارمیشن سیکرٹری اور صغیر احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان چیپٹر کے ایگزیکٹیو ممبرز میں عبدالصبورخٹک، محمود خٹک، آسیہ کوثر، عاطف بٹ، کفایت علی، نصیر احمد، امریز خان، فدا حسنین، صداقت بلوچ، حیدر علی بھٹی، سترام مہیشوری، ناجیہ میر، امتیاز فرحان، نوید الحسن، فیضان بنگش شامل ہیں۔
سارک جرنلسٹ فورم سارک ممالک پر مشتمل تنظیم ہے جس میں بنگلہ دیش، نیپال، انڈیا، پاکستان، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ اوربھوٹان سے سنیئرصحافی ممبرز ہیں۔
سارک جرنلسٹ فورم کے صدر راجو لاما نے پاکستان چیپٹر کے نو منتخب عہدداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کمیٹی ممبران صحافیوں کی سارک ممالک کے صحافیوں کی فلاح وبہبود سمیت صحافتی ذمہ داریوں میں حائل مسائل کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اور سارک ممالک کی ایک دوسرے سے تعلقات بہتر بنانے کےلیے اپنا کردار ادا کرینگے۔
Load/Hide Comments