پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورسےتعلق رکھنےوالےنئےابھرتےہو ئےٹیلنٹڈکرکٹرمحمدزیدنےکہاہےکہ قومی سطح پر انڈر14میں خیبرپختونخواکی بہترنمائندگی کرنےکےبعدانشاء اللہ انڈر16 اورانڈر19 میں بھی صوبے اورپاکستان کی نمائندگی کروں گا،کرکٹرمحمدیوسف ان کاائڈیل ہیں اورکرکٹ میں اگے بڑھنے کیلئے انہی سےبیٹنگ ٹپس لینےکی خواہش ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے محمدزید نے کہا کہ میں ابھی پڑھتاہوں اورساتھ ہی قرآن پاک حفظ کرتاہوں لیکن کرکٹ کی شوق نے کھیلنے پر مجبور کیا ، میری بھر پور خواہش ہے کہ تعلیم اور حفظ کیساتھ کرکٹ کو بھی جاری رکھوں، اللہ کے فضل سےاسطرح ترتیب بنائی ہے کہ کوئی بھی شعبہ متاثر نہیں ہوگا۔ انہیں بہت خوشی ہوئی کہ قومی سطح پرانڈر14 میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کی ہے، جس سے مجھ میں مزید کھیلنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ، کرکٹ میں سفارش کا کلچر ہے، ٹیلنٹڈ کھلاڑی آگے نہیں جاسکتا، لیکن اب اندازہ ہوگیا کہ کرکٹ میں کھلاڑی سفارش پرنہیں بلکہ اپنی ٹیلنٹ کے بلبوتے پر بڑھنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ انڈر 14 میں ٹرائلز دینے گئےتو وہ اکیلا تھا کوئی جاننے والا تھا اور نہ ہی کوئی سفارش، ٹرائلز دیکر گھر آگیا اسکے بعد دوسرے مرحلے میں ٹرائلز دیئے، ٹیم کا اعلان ہوا تو میرا نام نہیں تھا، لیکن جو کھلاڑی ٹیم میں گئے ان میں کئی کھلاڑیوں کی عمریں زیادہ ہونےکےباعث واپس بھیج دئے اور مجھے کراچی طلب کر لیا گیا، اللہ نے موقع دیا تو میں نےاس کا بھر پور فائدہ اٹھایا بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اچھی پرفارمنس دی جس پرمین آف دی میچ اوربیسٹ پلیئر بھی رہا اور انشاء اللہ اب انڈر 16 اور 19 کیلئے بھی پر امیدہوں جس کےلئے بھر پور تیاری کررہاہوں۔ کوچ فخرعالم بہت محنت کر رہے ہیں لیکن انہیں کرکٹر محمدیوسف سے بیٹنگ ٹپس لینے کی بہت خواہش ہے، کیونکہ کرکٹ میں یہی ان کا آئیڈیل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments