پشاور پولیس راہزنی کے واردات روکنے میں ناکام

پشاور( راشد منہاس ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گن پواینٹ پر گاڑیاں چھیننے، چوری اور راہزنی کی 11واقعات کی رپورٹ سامنے آئی ہیں،جبکہ اسلحہ بردار ملزمان اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہو کر فرار ہوجاتے ہیں، گزشتہ روز تین مسلح افراد نے حضرو اڈہ اٹک سے ایک گاڑی بک کرائی اور بڈھ بیر تھانے کے حدود میں ملزمان نے ڈرائیور ریسات خان ولد عمر خطاب سکنہ حضرو اٹک سے گن پوائنٹ پر اسکی کیری ڈبہ LEB 4844چھین لی،متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان کے گروہ میں ایک خاتون بھی شامل تھی اور یہ واقعہ ڈھیلیبیر کے مقام پر پیش ایا ہے،تھانہ داودزئی کے علاقہ خڑکی میں پانج مسلح نقاب پوش ملزمان نے لطیف اللہ ولد سید خان سکنہ دلہ زاک روڈ کو گاڑی نمبر بی ار 523سمیت اغوا کرلیا،ملزمان نے کچھ فاصلے پر ڈرائیور کے ہاتھ پاوں باندھ کر گاڑی سے نیچے پھینک دیا اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے،لطیف اللہ کے مطابق وقوعہ سے ایک دن قبل ایک ملزم اس کے پاس ایا اور بتایا کہ وہ گاون خڑکی سے گھریلو سامان فقیر اباد لیکر جائیگا،اگلے دن وہ گاڑی لیکر خرکی پہہنچا تو ایک ملزم جس نے بکنگ کرائی تھی انتظار میں کھڑا تھا اور اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گیا،گجر ہائی سکول کے قریب تین دیگر افارد بھی کھڑے تھے جنہوں نے اپنے چہرے چھپارکھے تھے گاڑی میں بیٹھے ملزم نے بتایا کہ یہ ان کے ساتھی ہیں انکو بھٹا دو،تھوڑہی فاصلے ملزمان نے اس اسلحہ تان لیا اور اس سے گاڑی چھین کر اسے نیچے پھینک دیا، اس دوران ایک کیری ڈبہ گاڑی بھی آگئی اور اس میں سوار ملزمان نے اس کی جامہ تلاشی لیاور گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا اور بعد آزاں نامعلوم مقام پر پھینک دیا۔تھانہ خزانہ کے علاقہ نیو گڑھی اعراب غاڑہ میں پیپل منڈی کے تاجر صحت شاہ ولد شہزاد کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی،نامعلوم چور گھر سے گیارہ تولے سونا اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے چوری کر گئے۔تھانہ چمکنی کے علاقہ چمکنی موڑ میں گجراباد تاروجبہ کی رہائشی علی شیر ولد اعظم خان سے نامعلوم جیب تراش ملز م نے بٹوہ چوریکرلیا جس میں پانج ہزار روپے ارو کارڈز پڑے تھے تھانہ حیات اباد کے علاقہفیز ون میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے قدرت اللہ ولد امان اللہسکنہ کوئٹہ سپر مارکیٹ اور اسکی دو ساتھیوں ازاد اور احمد اللہ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اور تین موبائل فون چھین لئے،جبکہ جمرود روڈ پر پراچہ نرسی کے قریب موٹرسائکل سوار ملزمان نے محمد اشتیا قولد محمد صدیق سکنہ گلبہار نمبر تین سے گن پوائنٹ پر موبائل فون قیمتی گھڑی اور پندرہ ہزار روپے ،قومی شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا ہے۔حیات اباد فیز فور میں ڈاکٹر وقاص ولد محمد ادریس سکنہ این ٹو فیز فور کی گاری نمبر ایل ای اے 7326چوری کر لی گئی۔تھانہ ٹاون میں کنال روڈ پر واقع جامعہ مسکد ٹھیکدران کے پیش امام زاہدولد شفیع اللہ کی موٹرسائکل چوری کرلی گئی۔مچنی گیٹ کا علاقہ ورسک روڈ کبابیاں سے منصور ولد مشتاق خان سکنہ پیر قلعہ سبز علی ٹاون کی موٹرسائکل چوری کر لی گئی۔،تھانہ آغہ میر جانی شاہ کے علاقہ درخشان کالونی سے منتظر ولد مشتا ق احمد سکنہ بیرون یکہ توت کی موٹرسائکل نمبر ایف ایل2572چوری کرلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں