شمالی وزیرستان میں جاری بے لگام ٹارگٹ کلنگ کے خلاف این ڈی ایم نے احتجاجی مظاہروں کی کال دیدی

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اتوار کے روز دن دیہاڑے نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے سٹوڈنٹ وینگ کے سرگرم کارکن سنید احمد داوڑ ان کے تین دیگر دوست اور یوتھ آف وزیرستان کے اہم رہنما وقار داوڑ، اسد داوڑ اور حماد داوڑ کے قتل کے خلاف ملک بھر میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ کی ہدایت پر این ڈی ایم کل بروز پیر بتاریخ 20 جون درج ذیل مقامات پر مقرر شدہ اوقات پر سنید داوڑ، اسد، عماد اور وقار کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریگی ، جاری کردہ شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے 4 بجے، کراچی پریس کلب کے سامنے 5:30 بجے، پشاور پریس کلب کے سامنے 5 بجے، بنوں میلاد پارک میں 6 بجے، صوابی چوک میں 5 بجے، ڈی آئی خان کے حق نواز پارک میں 5 بجے، جنڈولہ، ضلع ٹانک میں 9 بجے ، جنوبی وزیرستان وانا میں صبح 9 بجے، کویئٹہ پریس کلب کے سامنے 5 بجے، چمن پریس کلب کے سامنے5 بجے ، لورالائی پریس کلب کے سامنے 5 بجے، ہرنائی پریس کلب کے سامنے 5 بجے، جبکہ ژوب پریس کلب کے سامنے 5 بجے احتجاجی مظاہرے ہونگے، این ڈی ایم کے چیئرمیں نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور سوشل ایکٹیویسٹس سے اپیل کیا ہے، کہ وہ بدامنی کے اس ماحول کو ختم کرنے اور ٹارگٹ کلنگ کے ایسے واقعات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ملک نھر خصوصاً خیبر پختونخوا میں بدامنی کی خطرناک لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی شہری شدید پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں