شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میران شاہ رزمک روڈ پر واقع دوسلی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ آور نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار نائیک بنارس اور سپاہی منصف زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ دو کمسین راہگیر سکول کے طلبا 10 سالہ یونس فرزند عمران اور 11 سالہ مہراب فرزند ناجدار بھی زخمی ہوگئے ہیں،
سرکاری زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردئے ہیں،
ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمی ہونے والے اہلکار اور طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہیں، واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
شمالی وزیرستان میں شدت پسندی عروج پر ہے، آئے روز سیکیورٹی فورسز ان کی تنصیبات نشانہ بنائے جارہے ہیں، جبکہ قبائلیوں کی بھی بے دردی سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
Load/Hide Comments