باجوڑ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) باجوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان کے مطابق آج ایک شخص لاپتہ تھا جس کا نام عبدالغفور تھا اور تعلق تحصیل ناوگئئ کے علاقہ برہ کمانگرہ سے تھا۔ ان کے رشتہ داروں نے ایک شخص عبدالرشید پر شک کیا جس کے بعد پولیس نے مبینہ ملزم عبدالرشید کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کردیا۔ اس دوران عبدالغفور کی لاش برآمد ہوئی تو ان کے رشتہ داروں نے تھانے پر دھاوا بول کر تھانہ ناوگئی پر حملہ کردیا۔ مشتعل افراد نے تھانے کا مین دروازہ اور کھڑکیاں تھوڑ کر داخل ہوکر تھانے کی عمارت کو آگ لگادیا، مشتغل مظاہرین نے مبینہ گرفتار ملزم کو بھی ڈنڈوں اور پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہیں، ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقہ میں تعینات کردی گئی ہیں، جبکہ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے قبائلی عمائدین کی وساطت سے مذاکراتی عمل شروع کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments