جنوبی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ شوال میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملی کیا گیا، جس کے نتیجے میں پاک آرمی کا ایک جوان شہید اور تین شدید زخمی ہوگئے ہیں، زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے شوال میں موجود بریگیڈ کیمپ ہسپتال منتقل کر دیا، واقع کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں بھی گزشتہ ایک عرصہ سے سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہاں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments