میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی پہنچنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک اورنگزیب خان کا پرتپاک استقبال کیا، جنہیں ایک ریلی کی شکل میں عیدک گاؤں پہنچے، جہاں پر مقامی مشران اور ٹائیگرز نے ڈھول کی تھاپ پر ملک اورنگزیب خان کا شاندار استقبال کیا،
درجنوں افراد نے دیگر سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ملک اورنگزیب خان نے نئے آنے والے ٹائیگرز کو مفلر پہناکر خوش آمدید کہا،
اس موقع پر ملک محمد نور خان، کوثر داوڑ، اسحاق خان، ریاض نور، ملک منیر احمد، نور اللہ پردیسی، شبیر، محبت خان ، ظفر خان، آمین اللہ اور دیگر حضرات بھی موجود تھے۔
سابقہ امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی ملک اورنگزیب خان نے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بین الاقوامی لیڈر ہیں۔ جس کی شخصیت سے مخالفین خوف زدہ ہیں آج یہی وجہ ہے کہ ساری پارٹیاں ان کو شکست دینے کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں لیکن ان کی مقبولیت کو شکست نہ دے سکی موجودہ مسلط کی گئی حکومت جس بنیاد پر قائم ہے وہ وعدہ پورا نہ کرسکی ہے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ڈالر اوپر جارہا ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان ایک مخلص اور ایماندار انسان ہیں موجودہ حکومت کا ایک ماہ عرصہ گزرگیا ہے لیکن مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔
آخر میں ملک اورنگزیب خان نے عیدک قوم کے مشران و نوجوانوں کا شکریہ آدا کیا اور کہا کہ یہ پیار محبت تاحیات یاد رکھوں گا عیدک قبیلے کے ساتھ ہمارے آباء و اجداد کی رشتہ داریاں و دوستیاں ہیں اور قائم رہیں گی۔
Load/Hide Comments