شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کی سرحدی اور جنت نظیر علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اہلکار سپاہی نورحیات شدید زخمی ہوا، زخمی اہلکار کو سیکیورٹی فورسز نے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے،
سرکاری زرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لیکر حملہ آوروں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کا یہ علاقہ 2024 سے اب تک خالی ہے، جہاں صرف طالبان اور پاک افواج ایک دوسرے کا آمنا سامنا کررہے ہیں، عام آبادی تقریباً 9 سال قبل اپریشن ضرب عضب کے دوران افغانستان منتقل ہوگئی ہے، جو آج تک وہاں دربدری کے عذاب سے زندگی کے آیام بسر کررہی ہے۔
Load/Hide Comments