پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں پی ٹی آئی ضلع کرم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ارشاد بنگش ، سید اخلاق حسین ، مہدی بنگش ، نجات حسین حاجی علی اکبر ، سید جعفر حسین اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا رویہ انتہائی جانبدارانہ اور مبنی بر انتقام ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحرانی کیفیت میں پیدا ہوگئی ہے فارن فنڈنگ کیس کو بہانہ بنا کر عمران خان کو نشانہ بنایا جارہا ہے اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرنا ہے تو پہلے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کا فیصلہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کے فوری الیکشن کے مطالبے پر فارن فنڈنگ کیس کا شوشہ چھوڑا گیا ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں انہوں نے ملک میں فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کارکنان عمران خان کے اگلے لائحہ عمل کا انتظار کریں گے اور وہ عمران خان کے مشن کو آگے لیجانے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments