جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ میں مبینہ بھتہ خور گروپ کا سربراہ عابد وزیر ہلاک

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے وزیر قبیلے سے تعلق رکھنے والے عابد توجئے خیل کو گورلی مارکر ہلاک کردیا، مقامی زرائع کے مطابق عابد توجی خیل جو طالبان کی روپ میں 25 گروپ کے نام سے بھتہ خور گروپ ہے، جو مقامی شہریوں سے زبردستی ٹیکس کے نام پر پیسے لے رہیے ہیں، عابد کو اسی فروپ کا سربراہ بتایا جاتا ہے، جسے آج بدھ کی شام نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے وانا میں واقع پتنی گیٹ کے قریب ٹارگٹ کے کرکے قتل کردیا، مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں