پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے ترجمان اور رکن صوبائی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے، کہ پشاور جلسے میں عمران کی چیخ و پکار ، آہ و بکا بتا رہی ہے کہ یہ ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ تاہم عمران نیازی صاحب یقین کریں کہ انہیں کبھی بھی این آر او نہیں ملے گی ، عمران کو چاہئیے تھا کہ وہ آج جلسے کے دوران رونے کے علاوہ خیبر پختونخوا میں اپنی 9 سالہ کارکردگی بیان کرتے۔ نیازی صاحب عوام کے ساتھ کئے گئے 50 لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے حوالے سے کچھ پیش رفت بیان کردیتے ، خیبرپختونخوا میں 70 یونیورسٹیاں اور سینکڑوں کھیل کے میدان بنانے پر بات کرلیتے؟ عمران خان سے اگر اپنے کئے گئے وعدے بھول گئے ہیں، تو وہ ہم انہیں یاد دلاتے ہیں، کہ عوام ان کے کئے گئے وعدے پورے کرنے کا انتظار بھی کررہی ہیں، عمران یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے کس کے کہنے یا کس کے اشارے پر پاکستان کی معیشت کو سبوتاژ کردیا ہے؟؟
عمران خان یہ بھی واضح کریں کہ وہ بی آر ٹی ، مالم جبہ اور فارن فنڈنگ کیس سے کیوں چھپ رہے ہیں ؟ کبھی تو اس پر بھی بولنا چاہئے جس کیلئے عوام بے چینی سے انتظار فرمارہے ہیں؟
اختیارولی ولی کا یہ بھی کہنا تھا، کہ اگر رات کی تاریکی میں عدالتیں نہ کھولتے تو تم وطن عزیز کا آئین و قانون اور قومی اسمبلی کو روند ڈالتے۔ جب بھی آپ قومی اداروں کی توہین کرینگے تو قانون حرکت میں آئیگا۔
عمران نیازی صاحب آج تم قومی مجرم ہیں تمہارا اگلا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا، جہاں تمہاری پارٹی کے ساتھ پائی پائی کا حساب کرنا پڑیگا۔
اختیار ولی کا کہنا ہے، کہ پاکستان تحریک انصاف کا پشاور کے جلسے میں وزیراعلی محمود خان کے حکم پر نہ صرف محکمہ بلدیات ، C&W ، محکمہ جنگلات، اور ایری گیشن سمیت تمام سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ میں جبری حاضری لگائی گئ ہے۔ بلکہ پشاور کے تمام مہاجر کیمپ کے افغانی مہاجرین کی جلسہ گاہ میں حاضری لگوائی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2022/04/Untitled-1-969x630.jpg)