میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیرستان کے اندر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی گئی تو ائندہ ایک دو روز میں وزیرستان کی تمام رابطہ سڑکوں کو بند کرینگے اور اگر اس پہ بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو تمام قبائلی علاقوں تک احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا ئے گا ۔ بدھ کو بارگین ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے مشران سید انور ، ملک نیک ولی خان ، عصمت اللہ سیدگی اور دیگر نے میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیرستان کے اندر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ انتظامیہ اور پولیس کیلئے ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے اور کسٹم کے نام پر تاجرو ں کو لوٹا جا رہاہے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ سرحد پر یہ لوگ خوب مال بٹور لیتے ہیں جس کے بعد تاجروں کو نان کسٹم پیڈ کے نام پر تنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ایک دن میں انتظامیہ نے ان کے مطالبات نہ مان لئے تو وہ احتجاجاً تمام رابطہ سڑکوں کو بند کرینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments