اسلام آباد ( وحدت نیوز ) صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وحدت گروپ کے زیر اہتمام وحدت نیوز ڈیجیٹل کی نشریات شروع کرنے پر روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر سید ہارون شاہ ، اور وحدت نیوز کے ایڈیٹر ناصر داوڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم قومی ایوارڈز کے خصوصی تقریب کے دوران غیر رسمی ملاقات میں صدر مملکت عارف علوی نے روزنامہ وحدت کے چیف ایڈیٹر پیر ہارون شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے پشتو زبان کے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اخبار روزنامہ وحدت کے بعد وحدت نیوز ڈیجیٹل کے نشریات کے آغاز پر مبارکباد پیش کیا، صدر علوی کا کہنا تھا کہ روزنامہ وحدت کی طرح وحدت نیوز ڈیجیٹل بھی ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کے فروغ کے لئے اپنا کردار آدا کریگا، انہوں نے وحدت نیوز ڈیجیٹل کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے، کہ آج دور جدید میں ڈیجیٹل نیوز ہر انسان کی ضرورت ہے، جہاں سب سے پہلے وحدت نیوز نے ایک مکمل سیٹ آپ کے ساتھ نشریات شروع کئے ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments