شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں پولیس گاڑی پر حملہ، 1 اہلکار شہید 2 زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں پولیس گاڑی پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے ایک اہلکار کو شہید، جبکہ 2 اہلکار زخمی کردئے گئے ہیں، پولیس زرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار امین اللہ موقع پر جان بحق ہوگئے ہیں، جبکہ گاڑے میں موجود 2 دیگر اہلکار کانسٹیبل نورزمان اور واصد شدید زخمی ہوگئے ہیں، جسے علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میران شاہ منتقل کردئے گئے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہیں،
پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی یہ QRF پارٹی تھی جو افغانستان سے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین بکاخیل کیمپ پہنچانے کے بعد واپس میرانشاہ جارہی تھی، تاہم بدقسمی سے ان کے ساتھ راستے میں یہ المناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں قبائلیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ اب بیشتر حملوں میں پولیس اہلکار ٹارگٹ کئے جاتے ہیں، تاہم اس واقعے کی اب تک کسی جنگجو تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں