حالیہ اعلان کردہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی محض دکھاوے کی ایک مشق ہے، افراسیاب خٹک

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے سینئیر رہنما افراسیاب خٹک نے کہا ہے، کہ ملک میں امن و آمان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بلائے جانے والے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کا اجلاس محض ایک دکھاوا ہے، جس کا مقصد محض پراجیکٹ طالبان پر ہونے والے تنقید سے قوم کا توجہ ہٹانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان کو تباہ کررہے ہیں جس کے نتائج پاکستان کیلئے بھی بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تشکیل کیا جانے والا نیشنل ایکشن پلان جس کا اعلان جون 2014 میں ہوا تھا، اور جس کو سیاسی سرپرستی بھی حاصل تھی، کو بھی نافذ نہیں کیا جاسکا۔
اعلان کردہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے اجلاس میں عام طور پر وزیراعظم، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ کو تو طلب کیاجاتا ہے، لیکن اس بار اعلان کردہ سیکیورٹی اجلاس میں میڈیا سمیت 400 سے زائد سیاسی جماعتوں کے قائدین بلائے گئے ہیں، جو اپنی نوعیت کا ایسا پہلا اجلاس ہوگا، اس سے قبل کبھی بھی نیشنل سیکیورٹی جیسے حساس اجلاسوں کو میڈٰا کی نظروں سے دور رکھے جاتے تھے، لیکن اس اجلاس میں ان کی حساسیت کا خیال نہیں رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں