قبائلی اضلاع میں کئی تحصیلوں کو ملا کر ایک تحصیل مئیر یاچئیرمین کی نشست دینا عوامی مفاد میں نہیں، ملک اجمل خان وزیر

وانا ( مجیب الرحمان وزیر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ملک اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں کئی تحصیلوں کو ضم کرکے ایک تحصیل میئریاچئیرمین کے ماتحت کرنے کے فیصلہ پر حکومت کو نظر ثانی کرنی چاہیے، کیونکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو بلدیاتی انتخابات کرانے کا بنیادی مقصد اختیارات کی نچلی سطح منتقلی ممکن نہ ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے قدیم بندوبستی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں جس ترتیب سے تحصیلیں بناکر تحصیل چئیرمین یا مئیر کے انتخابات کروائے جارہے ہیں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی وہی پالیسی ہونی چاہئے، مگر کے پی کے ضم شدہ اضلاع بلخصوص جنوبی وزیرستان جوکہ رقبے کے لحاظ سے بڑا ضلع ہے، میں تحصیل ناظم کے حلقہ کو بڑھادیا گیا ہے اور متعدد تحصیلوں کو اکھٹا کرکے سب ڈویژن ڈیکلیئر کرکے ایک تحصیل چئیرمین کے ماتحت کرنا مناسب قدم نہیں ہے اس پر نظر ثانی کی جائے، جنوبی وزیرستان کے تحصیل دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے اور پورے سب ڈویژن پر ایک تحصیل چئیرمین کی نشست بلدیاتی انتخابات کے بنیادی مقصد اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں