میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے مین بازار مرعلی میں نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے پولیس اہلکار کو گولی مارکر شہید کردیا، واقعے کے بعد نقاب پوش مسلح افراد آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید کئے جانے والے پولیس اہلکار غنی خان ولد فرزندعلی کا تعلق میراعلی سب ڈویژن کے تحصیل سپین وام سے تھا، جو میرعلی میں پولیس کی ڈیوٹی کررہاتھا، شہادت کے بعد شہریوں کی مدد سے پولیس نے شہید پولیس جوان کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے حسب معمول نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے مقامی آبادی شدیدی پریشانی کا سامنا کررہی ہے،
Load/Hide Comments