شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک، دتہ خیل اور شوال میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس میں پورے علاقے نے سفید چادر اوڑ ھ لی ہے اور مقامی و غیر مقامی سیاحوں نے رزمک اور شوال کا رُخ کردیا ہے جس سے علاقے میں شدید سردی ے باوجود زبردست ہلچل اور گرما گرمی شروع ہے۔ دتہ خیل سے ایک مقامی عابد خان وزیر نے مشرق کو بتایا کہ دتہ خیل اور شوال میں اس سال ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ چار روز سے بارش بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ عابد خان کے مطابق کئی دنوں سے سورج کی روشنی نہ ہونے کے باعث علاقے میں سولر سسٹم بھی کام نہیں کر رہا جس سے کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کا بحران بھی پیدا ہوچکا ہے اور عوام دور دور سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ جنگلات سے لکڑی کی کٹائی پر پابندی کے باعث سردیوں میں گذارا مشکل ہو رہا ہے۔ رزمک سے امدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے رزمک، مکین اور جنوبی وزیرستان کے پریغل کے پہاڑوں میں کئی کئی فٹ برفباری ہوئی ہے جبکہ سیاحوں کی امد سے علاقے کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔ رزمک، مکین، شوال اور پریغل کے علاقے میں نہ صرف مقامی بلکہ بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور کرک کے علاقوں سے سیاحوں کی امد سے پورا علاقہ عیدکے نظارے پیش کررہا ہے اور مقامی لوگ مہمانوں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کررہے ہیں تاہم سرکاری طور پر کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments