پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تنظیم تحفظ ملت کے رہنما مسرت بنگش ، آغا مزمل حسین ، شفیق مطہری ، مشہود علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاراچنار کی مرکزی حیثیت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کہ اپر کرم پاراچنار کے عوام کیساتھ کھلم کھلا ذیادتی اور نا انصافی ہے اور اس فعل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں آئس سمیت دیگر منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے اور اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم اقدامات نہیں اٹھائے جارہے رہنماؤں نے کہا کہ پاراچنار شہر ناپرسان بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ داران نے مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments