وزیرستان فٹبال اور والی بال پریمیئر لیگ کا یونس خان سپورٹس کمپلیکس میران شاہ افتتاح، ڈی سی شاہد علی خان مہمان خصوصی

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان فٹبال اور والی بال پریمئر لیگ کا آج 22 دسمبر کو یونس خان سپورٹس کمپلیکس میں ڈی سی شاہد علی خان نے افتتاح کیا، شمالی وزیرستان سے 36 فٹبال کلبز اور 34 والی بال کلبز شرکت کرے گی، ڈی سی شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا ہے، کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کرکٹ پریمیئر لیگ کی طرح والی بال اور فٹبال پریمیئر لیگ کے ونرز اور رنرز ٹیموں کو بھی انعامات سے نوازینگے، ڈی سی شاہد علی خان نے کھیلوں کو فروغ دینے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز خان کے خدمات کو بھی سراہا، ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرستان بھر میں تمام تر سہولیات سے لیس کھیلوں کے میدان بنانے جارہے ہیں، شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز خان نے کہا ہے کہ وزیرستان میں ٹیلینٹیڈ کھلاڑیوں کو پالش کرنا، اور ان کو وطن عزیز کا نام روشن کرنے کیلئے دنیا کے سامنے پیش کرینگے، جسمیں معروف کرکٹر محمد وسیم زندہ مثال ہے، وزیرستان میں ایسے کھلاڑیوں کی کمی نہیں، تاہم تھوڑی بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں