شمالی وزیرستان تحصیل غلام خان میں نامعلوم مسلح افراد کا پولیس پوسٹ پر حملہ، 1 پولیس اہلکار شہید 2 زخمی

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے ڈانڈے سیدگی واقع تحصیل غلام خان میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار کانسٹیبل صدر جان، کانسٹیبل طاہر، کانسٹیبل معزدور خان زخمی ہوگئے، جسے فوری طور پر شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کردئے، جہاں زخمی اہلکار صدر جان زخموں کی تاب نہ لاکر جانبحق ہوگئے، جبکہ دو دیگر زخمی اہلکاروں کا علاج معالجہ جاری ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں