اسلام آباد میں شہید کئے جانے والے علامہ محمد نواز عرفانی کے قاتل سات سال بعد بھی گرفتار نہ کرسکے، کرم پاراچنار میں علامہ کی ساتویں برسی کے موقع پر عمائدین کا اظہار خیال

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں علامہ محمد نواز عرفانی شہید کی یاد میں منعقدہ ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فدا حسین مظاہری، علامہ شہید کے فرزند علی عرفانی علامہ الطاف حسین ودیگر مقررین نے کہا کہ شہید ملت علامہ محمد نواز عرفانی عوام دوست خدمات اور ملک کی سلامتی، دفاعی پالیسی کا مالک شخصیت تھا۔ جو بدامنی پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کی ایک سازش کے تحت علامہ صاحب کو شہید کیا گیا تھا، تاہم المیہ یہ ہے کہ سات سال بعد بھی ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا، علامہ صاحب کی شہادت کا واقعہ کہیں سرحدی یا علاقہ غیر کا واقعہ نہیں بلکہ پاکستان کے دل اسلام آباد میں قتل کا واقعہ ہے، جو اسلام آباد انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
برسی کے تقریب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سخت سیکیورٹی فراہم کی تھی، برسی کے موقع پر ضلع کرم کے مختلف اقوام کے عمائدین نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کرم میں اراضی کے تنازعات نے سر اٹھایا ہے، جو نہ صرف قبائلیوں کا مسلہ ہے،، بلکہ خود حکومتی اداروں کیلئے اس سے مستقبل کے مسائل بن سکتے ہیں، عمائدین نے ضلع کرم کے انتظامیہ ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے، کہ ترجیحی بنیادوں پر اس کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں