پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ نورکی اور لرزر قبائل کے رہنماؤں سید جمیل حسین ، حاجی عباس علی شاہ ، حاجی سید امان حسین ، کونسلر سید حسین عباس اور ملک نظر علی نے کہا کہ قومی کمیٹی نے شاملات کی تقسیم جس طریقے سے کی ہے ان پر ان کے تحفظات ہیں نورکی اور لرزر قبائل کی حق تلفی ہوئی ہے اس لئے انہیں اپنے پورے پورے حقوق دئیے جائیں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے کیسیز عدالتوں میں پڑے ہیں اگر تحفظات دور نہ کئے گئے تو عدالتی فیصلوں کا انتظار کیا جائے گا رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ قومی کمیٹی ممبران اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرکے ہماری زمینوں سے قابضین کے ٹینٹ ہٹائے جائیں اور شاملاتی زمینوں اور پہاڑوں میں سب کو برابر حصہ دیا جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments