میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے مرکزی شہر میرانشاہ کے مغرب میں واقع علی خیل سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سرکاری زرائع کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار شیر خان زخمی ہوگیا ہے، جبکہ شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،
بھاری اسلحے سے حملے کے دوران قریبی دیہاتوں میں شدید خوف و حراس پایا گیا، اسحملے کی کسی بھی جہادی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہیں، جبکہ کالعدم تنظیم تحریک طابان پاکستان نے پہلے سے ہی سیز ائر کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments