شمالی وزیرستان عیدک میں پولیس کی کارروائی، منشیات اور اسلحہ برآمد، 4 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج

میرعلی( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی گاؤں عیدک میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کی، منشیات کے مکانات سے آئیس اور چرس برآمد کرکے 4 منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کردئے،
پولیس زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے گاؤں عیدک میں بڑے پیمانے پر منشیات کے مراکز موجود ہیں، جس کے خلاف ڈی پی او شمالی وزیرستان عقیق حسین کی سربراہی میں کارروائی کی گئی،جس کے نتیجے منشیات میں سے چرس ، آئیس اوراسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے، مقدمات میں شامل مسمی گل صابر خان ولد نیازورشاہ، شاہ زیب خان، غفران ولد نورزابت خان قلندرشاہ عرف قلندری ولد صاحب نور شاہ کے خلاف منشیات رکھنے کی مقدمات درج کرکے ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ عیدک میں بڑے پیمانے پر بھی منشیات کے ٹھکانے بتائے جارہے ہیں، ،مقامی زرائع کے مطابق یہاں سے ملک کے اکثر بڑے شہروں میں یہاں سے منشیات کی سپلائی کی جاتی ہے، پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ کئی بار قبائلی جرگوں میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک ایسی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے، جس طرح قبائلی جرگوں کی خواہش رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں