قبائلی ضلع مہمند کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک عباس الرحمان نے اپر مہمند کے تحصیل حلیمزئی میں ملک اعلان کلے تک روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) اپر مہمند پی کے 104 کے ایم پی اے ملک عباس رحمان نے پشاور باجوڑ شاہراہ سے منسلک ملک اعلان کلے روڈ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علاقے کے مشران اور ان کے خصوصی نمائندے ملک جہانزیب، اخترشاہ اور میرافضل مومند بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سو میٹر فاصلے پر مشتمل اس روڈ پر گیارہ اعشاریہ پانچ ملین روپے لاگت آئے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت اور سفر کرنے میں آسانی ہوگی جبکہ اس سے مقامی آبادی بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگی۔ اس کے علاوہ تحصیل حلیمزئی کے علاقہ بانڈہ سے درہ تک روڈ کا افتتاح بھی کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان شاہراہوں کی تکمیل سے دورافتادہ علاقوں کے عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا اور ہم نے علاقے کے عوام کی دیرینہ مطالبات کو پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپر مہمند پی کے104میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ہم محض کھوکھلے نعروں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں۔ اور انشاء اللہ پورے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی جال بچھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں