پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا ور میں پاکستان کا بھارت سے کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں اوباش نوجوانوں اور قانون شکن عناصر کی جانب سے شدید اور خوفناک ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے عام شہری خوف میں مبتلا رہے اور ہر کسی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی،
ان اوباش اور قانون شکن افراد کے خلاف پشاور پولیس نے کارروائی شروع کی ہے، جہاں اب تک متعدد افراد حراست میں لئے گئے ہیں، جس کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، سی سی پی او پشاور عباس احسن کے مطابق مزید بھی ایسے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہیگی
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/10/Fiiring--969x630.jpg)