ضلع کرم میں دو قبائیل کے مابین جھڑپیں رکھوانے میں جرگہ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فورسیز نے سیز فائر کردیا فائرنگ میں 13 آفراد جان بحق 16 زخمی ہوگئے ہیں

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس زرائع کے مطابق پاک آفغان سرحد کے قریب دیہات پیہواڑ اور گیدو کے قبائل کے درمیان جنگلات و لکڑی کے تنازعے پر مسلح تصادم کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں اب تک تیرہ افراد کی جانبحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں جان بحق افراد میں سید علی طوری ،محمد حسن طوری ، جواد علی ، گلفام علی ، مظہر علی ، رشید علی ، سید نظیر منگل ، نور الحق ، خان ولی منگل ، حضرات اللہ اور سخی منگل بھی شامل ہیں ضلع کرم کے تینوں تحصیلوں کے سرکردہ قبائلی عمائیدین و سرکاری آفسران کا گرینڈ قبائلی جرگہ انتظامیہ ، پولیس و سیکیوریٹی فورسز فائر بندی کرنے میں کامیاب ہوگئے پاراچنار سمیت ضلع کرم میں موبائل نیٹ ورک بھی معطل کردیا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال کے مطابق تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس و سیکیوریٹی فورسز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں