شمالی وزیرستان میں یوتھ آف وزیرستان کی جانب سے شہید نواسلام امن جلسہ شروع ، منظور پشتین، محسن داوڑ، آل سیاسی اتحاد کے قائدین خطاب کرینگے

میرعلی( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کے زیر اہتمام یوتھ آف وزیرستان کے سابق شہید صدر نوراسلام کے چہلم کے موقع پر شہید نوراسلام امن جلسہ شروع ہوگیا ہے، جلسے کو کامیاب اور موثر بنانے کیلئے یوتھ آف وزیرستان نے کافی کوششیں کی ہیں، جبکہ کل سے پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے گاؤں گاؤں جاکر خوب مہم چلایا ہے، شہید نوراسلام چوک میرعلی میں منعقدہ امن جلسہ میں عوام کی بھرپور شرکت متوقع ہے، کیونکہ نوراسلام شہید ایک وہ انسان تھے، جس نے وزیرستان میں امن کے قیام کیلئے یوتھ آف وزیرستان کے پلیٹ فارم سے اپنی جان کا نزرانہ پیش کیا ہے، نوراسلام چاہے امن و آمان کا مسئلہ ہو یا کوئی بھی اور ۔۔۔۔ وہ سب سے پہلے پیش پیش ہوا کرتے تھے، اور حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کیا کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ عوام میں بے حد مقبول ہوگئے تھے، نوراسلام کو 27 اگست کے شام میرعلی س گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے ان کی ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کیا تھا،
شمالی وزیرستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد ( آل سیاسی اتحاد) کے ضلعی قائدین اور ممبران شرکت کرینگے، جبکہ جلسہ کو نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے چیئرمین اور شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، پشتون تحفظ مؤومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین خصوصی خطاب کرینگے۔
میرعلی کے تاجر برادری نے جلسے کیلئے آج میرعلی بازار کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ایسوسی ایشن نے تمام تاجر برادری کو جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں