پاک آفغان سرحد کے قریب ضلع کرم میں جنگلات کے تنازعہ پر گیدو اور پیہواڑ قبائیل کے مابین جھڑپ، چار فراد جانبحق سات زخمی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس زرائع کے مطابق ضلع کرم میں پاک افعان سرحد کے قریب پیہواڑ اور گیدو قبائیل کے مابین جنگلات سے لکڑی کاٹنے کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہفتے کے صبح شروع ہوگئی جو تاحال جاری ہے لڑائی میں فریقین ایک دوسرے کے خلاف ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کررہےہیں اور ایک دوسرے کی آبادی کو بھی نشانہ بنارہے ہیں، اس مسلح تصادم میں اب تک چار افراد سید علی طوری محمد حسن طوری، سید نظیر منگل اور سخی منگل جان بحق ہوگئے اور سات افراد زخمی ہوگئے جن میں ولائیت طوری ضامین علی طوری ،محمد عالم جان طوری صوبیدار ناصر طوری ،محمد یونس منگل ،رحیم شاہ منگل ، اور نجیب منگل شامل ہیں پولیس کے ساتھ فائر بندی کی کوشش کرنے والے رکن انجمن حسینیہ اور جرگہ ممبر صوبیدار ناصر حسین اس وقت فائیرنگ سے زخمی ہوگئے جب وہ پولیس اور دیگر جرگہ ممبران کے ہمراہ فائیر بندی کی کوشش کر رہے تھے جبکہ دیگر جرگہ ممبران و سرکاری اہلکار بال بال بچ گئے ،ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر ہوئی پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور فریقین کے مابین فائر بندی کی کوشیش جاری ہیں اور فریقین سے مورچے خالی کرنے کی کوشیش کررہے ہیں
یاد رہے کہ گورگت نام پہاڑی کے دیرینہ تنازعہ پر سابق پولٹیکل ایجنٹ نے بھی فیصلے دئے تھے مگر آج ایک بار یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں