شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سی پیک روڈ پر کام کرنے والی کروڑوں کی مشینری نذر آتش کردیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سی پیک روڈ پر کام کرنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر کی بھاری مشینری کو نامعلوم مسلح افراد نے پٹرول چھڑک کر نذر اتش کردیا جس سے ایکسکیویٹر، روڈ رولر سمیت پانچ قیمتی مشینری جل کر راکھ ہو گئی۔ میرعلی سے غلام خان تک سی پیک روڈ پر کام کرنے والے گورنمنٹ کنٹریکٹر محمد فاروق داوڑ اور نذیر حسین نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ شام تبی ٹول خیل کے قریب ان کے کیمپ میں پندرہ سے لیکر بیس تک مسلح نقاب پوش وارد ہوئے اور وہاں مزدوروں اور ڈرائیوروں کو رسیوں سے باندھ کر کیمپ میں کھڑی گاڑیوں سے پٹرول نکال لیا اور قیمتی اور بھاری مشینری پر خوب چھڑکنے کے بعد مذکورہ مشینری کو اگ لگادی جس سے سات کروڑ مالیت کی مشینری جل کر راکھ ہو گئی۔ ٹھیکدا ر فاروق داوڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے نہ تو انہیں کسی قسم کی دھمکیاں موصول ہو ئی ہیں اور نہ ہی ایسے کچھ اثاردکھائی دئے تھے جس سے اتنا بڑا نقصان ہوا ہے۔ وقوعہ کے عینی گواہوں نے بتایا کہ نقاب پوشوں نے انہیں گن پوائنٹ پر رکھا ہوا تھا اور پورے کیمپ کو مکمل طور پر یر غمال بنا لیا تھا جب انہیں یقین ہو گیا کہ سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا ہے تو ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں امن و آمان کی ابتر صورتحال میں سرکاری ٹھیکے کرنے والے ٹھیکیداروں سے اکثر اوقات بھتہ خور گروہ جو خود کو جہادی تنظیموں سے وابسطہ قرار دے رہے ہیں کو بقاعدہ بھتے دے رہے ہیں، بھتہ نہ دینے پر ان کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک زرائع کے مطابق ہر ٹھیکیدار ان گروپوں کو پیسے دیکر کام چلارہے ہیں، شمالی وزیرستان میں بھتہ خوری کا دھندہ عروج پر پہنچ چکاہے، تاہم ابھی تک مقامی انتظامیہ یا پولیس نے ان بھتہ خور گروپوں کے خلافکسی قسم کا ایکشن نہیں لیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں