شمالی وزیرستان میں شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر لانے کیلئے کسانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجائیگا، صائمہ غزل ڈائریکٹر زراعت شمالی وزیرستان

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) موجودہ حکومت قبائلی اضلاع میں زراعت کے شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رہی ہے، جس میں محکمہ زراعت شمالی وزیرستان کسانوں کو ترجیحی بنیادوں پر سپورٹ دینگے، تاکہ یہاں کے کسان بھی جدید خطوط پر آکر زرعی فائدے حاصل کرسکے، ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان میں پہلی بار تعینات ہونے والی خاتون ڈائریکٹر محکمہ زراعت صائمہ غزل نے ان کی دفتر میں محکمہ کے ملازمین کے ساتھ پہلے تعارفی اجلاس میں کیا۔
تعارفی اجلاس میں گندم کی تقسیم کار، بزریعہ کسان کارڈز سبسڈی کی براہ راست وصولی کی طریقہ کار پر بحث کی گئی۔
اجلاس کے موقع پر صائمہ غزل نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کسانوں کی انتھک محنت اور محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کے ساتھ ہونے والے تعاون سے ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوا ، محکمہ زراعت کے ساتھ کسانوں کی امداد کیلئے مختلف منصوبے موجود ہیں، جس سے فصلوں کی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے، جو محکمہ زراعت کا مقصد بھی فصلوں کی پیداوار بڑھانا ٹارگٹ ہے، یہاں کی زمین اس قابل ہے کہ ہم اس پر ایمانداری سے کام کریں تو ملک میں گندم جیسے بنیادی ضروریات میں خود کفیل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے کسانوں کو گندم بیج ، کھاد سبسڈی، ویڈی سائیڈ میں لاکھوں روپے سے زائد سبسیڈی دی جائیگی ۔ اسی طرح حکومت کی جانب سے کسانوں کو جدید مشینری، رعایتی نرخوں پر ٹریکٹر اور دیگر سامان دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں