شمالی وزیرستان میرانشاہ میں سماجی استحکام کے موضوع پر دو رورزہ سیمینار اختتام پذیر

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے مہاجرین ( ائی او ایم ) کی سرپرستی میں غیر سرکاری تنظیم سی آر اے نے سماجی استحکام کی موضوع پر منعقدہ دو روزہ سیمینار اختتام پذیر ہوا جس، سیمینار میں قبائلی عمائدین اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جہاں سماجی استحکام کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی گئی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی مشکلات اور ان کے حل کیلئے قبائلی عمائدین سے آرا اور تجاویز طلب کر لی گئیں جبکہ مختلف گروپوں میں ایک مستحکم اور خوشحال معاشرے کے قیام پر بھی کام کیاگیا۔ سیمینار کے اختتام پر قبائلی عمائدین اور ڈپٹی کمشنر نے تنظیم کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی صحتمند سرگرمیاں انضمام کے بعد قبائلی عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ بعد میں سی آر اے نے سیمینار کے شراکاء کو دعوت دی کہ وہ معاشرے میں استحکام لانے اور موجودہ حالات میں درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے اپنی تجاویز کو چھوٹے چھوٹے پراجیکٹس کی صورت میں پیش کریں تاکہ اس پر عملی کام کا جلد سے جلد آغاز ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں