میرانشاہ ( دی خبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کمیونٹی رسیلینس ایکٹیویٹی ( سی آر اے ) اور پشاور یونیورسٹی کے اشتراک سے تعلیمی میدان میں پسماندہ سمجھے جانے والے قبائلی اضلاع میں تعلیم آگہی مہم کا اغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ جرگہ ہال میں دوسری بار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں طلبا، عمائدین، محکمہ تعلیم ، سیول سوسائٹی اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شرکت کی، سیمینار کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دولت خان مہمان خصوصی تھے، جہاں سکولوں کے بچوں نے تعلیمی رجحان کو بڑھانے اور علم کی بدولت معاشرے کو امن و آمان کی جانب راغب کرنے کیلئے خاکے پیش کئے اور تقاریریں کیں،
تمام قبائلی اضلاع میں سب سے ذیادہ دہشتگردی سے متاثر ہونے والا ضلع سمجھا جاتا ہے، جہاں تعلیم کو خصوصی طورپر ٹارگٹ بناکر نقصان پہنچایاگیا ہے، تاہم اپریشن کے بعد یہاں پہلے سے حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، سیمینار کے مہمان خصوصی اے ڈی سی دولت خان نے بتایا، کہ اب تعلیم کا رجحان روز بروز بڑھتا جارہاہے، سکولوں میں بچے پہلے کی نسبت زیادہ آرہے ہیں، تاہم اس پر مزید بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،
عمائدین اور طلبا نے سی آر اے اور پشاور یونیورسٹی کا اس حوالے سے شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا ہے، کہ ان کی مداخلت یہاں امن بھائی چارے تعلیم کیلئے مشترکہ کوششیں رنگ لارہی ہیں۔
Load/Hide Comments