تجربہ کار اور افسانوی آداکارہ دردانہ بٹ مشہور ڈرامے سلسلے ، تنہائیاں ، اور انتظار میں اپنے کرداروں کیلئے جانا جاتا ہے، دردانہ نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آخری سانس لی۔ وہ دیگر بیماریوں اور عمر کی آخری حصے میں پہنچنے کے ساتھ ساتھ کرونا کا بھی شکاررہی، جہاں ایک مقامی ہسپتال میں 8 دن تک وینٹیلیٹر پر زندگی کی بازی لڑتی رہی، مگر جمعرات 12 اگست کو وہ خالق حقیقی سے جا ملی۔
اداکار اور آر جے خالد ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر افسوسناک خبر شیئر کی۔ خالد نے کہا ، “اس کے اہل خانہ نے مجھے بتایا کہ اسے داخل کیا گیا تھا کیونکہ آخر میں اسے کرونا بھی ہوا تھا، ہسپتال کے ڈاکٹروں نے محترمہ کی علاج معالجے میں کسی قسم کا کسر نہیں چھوڑا، مگر اس کے باوجود بھی وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔
صحافی اور تعلقات عامہ کی ماہر تہمینہ خالد نے بھی دردانہ بٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ پہلے ہی سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھی، اور اب کرونا وائرس کے حملے سے مزید اس کی صحت خراب ہوئی، یہی وجہ ہے، کہ اب مزید فن کا یہ ستارہ ہم سے ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئی۔
Load/Hide Comments