میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں آل بارگین یونین کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی پاکستان مارکیٹ سے ہوتے ہوئے میرانشاہ پریس کلب پہنچ گیا، جہاں انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر معاوضوں کی آدائیگی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے بنوں میرانشاہ مین روڈ کو کئی گھنٹے تک بند کئے رکھا، مظاہرے کی قیادت آل وزیرستان بارگین یونین کے صدر مادوز خان نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے بارگینوں اور ان میں موجود سینکڑوں گاڑیوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے، حکومت بازاروں گھروں کے متاثرین کی طرح انہیں بھی معاوضہ دیاجائے، ان کا کہنا تھا کہ اس نے بھی ملک کی استحکام کی خاطر قربانی دی ہے۔ گزشتہ 3 سالوں سے حکومت کو درخواستیں دےدیکر تگ گئے ہیں، مسمار شدہ بارگینوں اور تباہ شدہ گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اگر ان کے جائزہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو وہ احتجاج 14 اگست پر کالے پٹی باندھ کر احتجاجی مظاہرہ کریں گے، مظاہرین نے بچوں کو پولیو اور کرونا ویکسینیشن سے بھی بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/08/Bargain-Centre--969x630.jpg)