پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے ڈائمنڈ جوبلی پاکستان گرلزانٹر کالجز کھیلوں کے مقابلے منعقد جائینگے،پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈارگیمز کا افتتاح کریں گی۔9اگست سے گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہار میں شرو ع ہونیوالے ان مقابلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کالج کوبرقی قمقموں اور پھولوں سے سجایاگیاہے گیمز کے افتتاحی تقریب میں طالبات روایتی کلچرل کو اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ ٹیبلو کابھی خوبصورت مظاہرہ کریں گی۔اس حوالے سے سٹی گرلز کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس و ارگنائزر نجمہ ناز قاضی کے مطابق پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کو بھر پور اندازمیں منانے کیلئے منعقدہ یہ مقابلے 9 اگست سے منعقد ہونگے،جن میں رسہ کشی،ٹیبل ٹینس،نیٹ بال اور ہاکی کے مقابلے شامل ہیں،ان مقابلوں میں ضلع بھر سے12خواتین کالجز کی طالبات شریک ہونگی۔ڈائمند جوبلی پاکستان سپورٹس مقابلوں کا افتتاح سٹی گرلز کالج کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ دار کریں گی۔انہہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں سے طالبات کوکھیلوں جیسے صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول رکھناہے اور یقیناًخواتین کالجز میں سپورٹس کو فروغ ملے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments