اسلام آبادٹیگ بال ایسوسی ایشن کاقیام عمل میں لایاگیا، عابد جاوید صدر او رسعود آغا سیکرٹری منتخب ہوگئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر ) ٹیگ بال کی فروغ کیلئے ملک کے چاروں صوبوں کے طرح اسلام أباد ٹیگ بال ایسوسی ایشن کا قیام بھی عمل میں لالیا گیا۔ عابدجاوید صدر اورسعودأغا جنرل سیکرٹری منتخب جبکہ دیکرکابینہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اس حوالے سے اقرایونیورسٹی اسلام ابادمیں ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی، جسمیں ہنگری کےسفارت خانے میں تعینات ڈپٹی چیف مشن Tivadar Takac ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد سرور، پاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدر میاں ابصارعلی، پشاورپریس کلب کے نائب صدرنادرخواجہ، گلگت بلتستان ٹیگ بال ایسوسی ایشن کی سیکرٹری مصباح حنااور سندھ ٹیگ بال ایسوسی ایشن کےحق نواز گدر سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری سفارتخانے کے اہلکارنے کہا، کہ پاکستان میں کھیلوں کامعیار بہتری کی طرف گامزن ہے، جہاں پردوسری کھیلوں کی طرح ٹیگ بال کھیل بھی کافی مقبول ہواہے، یہی وجہ ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں ڈسٹرکٹس اور تعلیمی اداروں میں کلبز قائم کئے جائیں گے جہاں سے ٹیگ بال کے بہترین کھلاڑی سامنے آنے کا امکان ہے۔ اس موقع پرپاکستان ٹیگ بال فیڈریشن کے صدرمیاں ابصارعلی نے کہا، کہ پاکستانی نوجوان ٹیگ بال میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں انکی ٹریننگ کیلئے فیڈریشن نے خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان ،سندھ، گلگت اوراسلام آباد کیلئے ٹیبل، بال اورشرٹس فراہم کردئے گئے ہیں، اورانشاء اللہ مزید سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے انتہائی قلیل دنوں میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، گلگت بلتستان کی صوبائی ایسوسی ایشنزنے ٹیگ بال کیلئے بہت کام کیاہے انہیں امید ہے کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی اسی جوش وجذبے کیساتھ کام کرکے اس کھیل کو دیگر کھیلوں کی طرح ایک مقبول کھیل کے طور پرمتعارف کرائینگے۔ تقریب سے اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد سرور ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں