مہمند ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، ریسکیو اہلکاروں نے 413 حادثات میں بروقت رسپانس دی

مپمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈنیٹر عبداللہ کی جاری کردہ بیان کی مطابق کنٹرول روم انچارج لیاقت علی نے گزشتہ جولائی مہینے میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کو پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 413 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیاہے۔کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2100 کالز موصول ہوئی جن میں 1269 غیر ضروری اور فیک کالز اور معلوماتی کال ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 335 میڈیکل، 38روڈ ٹریفک حادثات ،05 آگ لگنے،01 گولی پھٹنے کی واقعیات ،01گولی لگنے کی واقعات،01 بلڈنگ گرنے کی واقعہ، 02 پانی میں ڈوبنے کی واقعیات اور 30مختلف قسم کے ریکوری شامل ہیں۔ جوکہ کل واقعات میں مجموعی طور پر 370 مریضوں میں سے 250 کو بحفاظت مختلف ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 120افراد کو موقعے پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیا گیا ہیں اور ریسکیو 1122 مہمند نے 135 ریفرل ایمرجنسیز میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 12 ضلع کے اندر اور 123 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں ریسکیو 1122 ضلع مہمند نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی‌ کےلۓ ٹریننگ منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حیات اللہ کاعوام کے نام جاری پیغام میں بتایاگیا ہے۔ کہ انشاءاللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات فراہمی یقینی بنائیں گے۔کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت ہر اہلکار کی اولین ترجیح ہے۔جبکہ تمام عملہ انسانیت کے جذبے کےلۓ ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں