پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے ایک غریب شہری محمدی خان نے کہا ہے کہ ان کے پدری اور انتقالی اراضی پر گاؤں کے بااثر لوگ قبضہ کی کوشش کررہے ہیں اور طاقت کی زور سے ان کی جائیدادان سے چینی جارہی ہے۔،
پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کرم کے علاقے دڑاداڑ مالوٹہ کے ایک غریب شہری محمدی خان نے کہا کہ دڑاداڑ میں ان کی انتقالی زمینیں ہیں ان کے آبا و اجداد یہاں اس علاقے میں رہائیش پذیر ہیں اب گاؤں کے بعض با اثر لوگ طاقت اور پیسے کی زور پر ان کی انتقالی زمیں پر قبضہ کرنے کوشش کررہے ہیں ، اور بار بار ان کے خلاف درخواستیں جمع کر رہے ہیں
محمدی خان کا کہنا تھا کہ ان کے مخالفین کے خلاف کارراوائی کی جائے اور پولیس و ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے میرے ساتھ ہونے والے ظلم اور نا انصافی اور ناجائز دعؤوں کا فوری نوٹس لیں اور ان کی داد رسی کریں۔
Load/Hide Comments