بلوچستان میں آل پاکستان وویمینز ٹی ٹوینٹی کرکٹ مقابلوں میں پنجاب واریئیرز کو سندھ سٹرائیکرز نے ہرادیا

کوئیٹہ ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) کوئٹہ میں جاری وزیرا علیٰ بلوچستان آل پاکستان وویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنجاب وارئیئرزنے سندھ سٹرائیکرز کو 20 رنز سیے ہرادیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے زیر نگرانی بلوچستان حکومت کے تعاون سے بگٹی کرکٹ سٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے وزیرا علیٰ بلوچستان آل پاکستان وویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پنجاب وارئیرزنے سندھ سٹرائیکرزکو 20رنز سے شکست دیدی ۔بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ میںبدھ کومنعقدہ ایک میچ میں سندھ سٹرائیکرزاور پنجاب وارئیرزکی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا،میچ آغازمیں پنجاب وارئیرزکی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقرررہ 20اوورزمیں 106رنز سکور کئے،جس میں کائنات حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے 28رنز بنائے جبکہ نداڈارنے 16اورسدرہ آمین نے 13رنز بنائے ۔سندھ سٹرائیکرزکی جانب سے کائنات امتیازنے13رنزدیکر5وکٹیں لی،جبکہ ناشرہ سندھونے 17رنز دیکر 2 اورماہم نے 14رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ سٹرائیکرزپر مشتمل خواتین کرکٹرز پنجاب وارئیرزکی بائولروںکا سامنانہ نہ کرسکی اور انکی پوری ٹیم صرف 86رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔سندھ سٹرائیکرزکی طرف سے کائنات امتیازنے 17رنز ،جویریہ رئوف اور فریحہ نے 14، 14رنزجبکہ ناشرہ سندھونے11رنز بنائے۔پنجاب وارئیرزکی طرف سے صائمہ ملک اورسدرہ آمین نے دو، دو جبکہ صائمہ اسحاقاور نداڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی سندھ سٹرائیکرزکی آل رائونڈرکھلاڑی کائنات امتیازکو میچ آف دی میچ اورپنجاب کی باؤلرصائمہ ملک کوپلئیرزآف دی میچ کا ایوارڈ دیدیاگیا۔میچ میں ایمپائرنگ خواتین نے اورسلمان کاظمی نے سکوررکے فرائض انجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں