یتیم بچوں کیلئے قائم زمونگ کورانسٹی ٹیوٹ میں مارشل آرٹس کی تعلیم میں بچوں کی دلچسپی

پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) صوبائی حکومت کے زیر سایہ چلنے والے ادارہ زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کو ذہنی وجسمانی نشو و نما کیلئے مارشل آرٹس کی تعلیم میں بچوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، انسٹی ٹیوٹ میں کھیلنے کیساتھ ساتھ کراٹے، ووشو اور جو جیٹسو کے مقابلوں میں شرکت کرکے خود کو منوایا، اس انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم منصور اور اسماعیل نے کوئٹہ میں منعقدہ نیشنل ووشو چمپئن شپ میں بہتر پر فارمنس دکھائے، جبکہ اسکے علاوہ پشاور میں کھیلے جانیوالے صوبائی جوجیٹسو ٹورنامنٹ میں براؤنز میڈلز جیت کر ادارے کا نام روشن کیا۔ زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے مارشل آرٹس انسٹرکٹر اعلیٰ گل آفریدی نے کہاکہ ان بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے میری کوشش ہے ک اس ٹیلنٹ کو مزید پالش کرکے سامنے لاؤں،اور اس مقصد کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدہ کلاس لینا شروع کیا ہے جہاں پر سات سال سے لیکر21 سال کی عمر تک 60 کے قریب بچے کھیلتے ہیں، انکاکہنا تھا کہ مارشل کی تربیت لینے سے بچے خود کوفٹ محسوس کرنے لگے ہیں اور انکی پڑھائی میں بھی خاصی بہتری آئی ہے، اعلیٰ گل آفریدی نے بتایاکہ زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے حکام بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت انکی ذہنی وجسمانی فٹنس پر بھی خاصی توجہ دے رہے ہیں جسکے باعث ادارے میں ایک خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں