کوئٹہ ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) بلوچستان حکومت کے تعاون سے بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں جاری آل پاکستان وویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گلگت بلتستان اورخیبرپختونخواگی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا، جس میں خیبر پختونخواکی کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کر مدمقابل ٹیم گلگت بلتستان کوچاروکٹوں سے ہرادیا۔ کوئٹہ کے بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ میچ کے آغازمیں گلگت بلتستان کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جنہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے جبکہ اسکے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سٹار ٹیم کی کھلاڑیوں نے مطلوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/07/Females-Cricket--969x630.jpg)