خیبر پختونخوا کےبعض اضلاع میں سیلابی صورت حال کاخدشہ، پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نےضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق کلپانی نالہ مردان اور بوڈنی نالہ پشاور میں سیلابی صورت حال کاخدشہ بتایاگیا ہے۔
محکمہ خیبرپختونخوا نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے،جن مقامات پر ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا نے کی بھی ہدایات جاری کی ہے،
پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر شب وروز فعال ہے، جبکہ عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اضافی اسٹاف تعینات کردیاگیا ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر دیں۔ تاکہ کہیں بھی کوئی نقصان نہ ہو، اور ان کی امدادی ٹیمیں بروقت رسائی حاصل کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں