ضلع مہمند۔حکومت متنازعہ ویلج کونسل میں مزید اقدامات کے بجائے غیر منصفانہ تقسیم پر نظر ثانی کریں، جرگہ

مہمند ( دی خیبرٹئامز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تحصیل حلیمزئی غازی بیگ بازار کے مقام پر کمالی حلیمزئی تمام اقوام کا گرینڈ قومی جرگہ منعقد ہوا۔مذکورہ جرگہ کا انعقاد ون پوائنٹ ایجنڈا ضلع بھر میں متفرق ویلج کونسل کی تشکیل اور متنازعہ ویلج کونسل میں لوکل گورنمنٹ کی دخل اندازی کے خلاف ہوا۔قومی جرگہ میں کمالی حلیمزئی کے تمام اقوام کے عوام اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قومی مشاورتی جرگہ سے قومی مشران ملک صاحب داد،ملک غلام نبی، ملک سلطان ودیگر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں بلدیاتی نظام کے لئے متفرق اور غیر منصفانہ ویلج کونسل تشکیل قابل افسوس ہے۔جبکہ غیر منصفانہ تقسیم پر کمالی حلیمزئی کے عوام شدید تحفظات کے بناپرپشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر کے کیس جمع کی ہیں۔مگر لوکل گورنمنٹ متنازعہ ویلج کونسل میں ویلج سیکرٹریز اور الیکشن کرنے پر عمل پیرا ہے۔جوکہ عوامی تحفظات اور عدالتی کیس کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔اور کھلم کھلا توہین کررہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ محکموں سے عوامی تحفظات اور عدالتی احترام کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت فریق بننے کے بجائے متفرق ویلج پر نظر ثانی کریں۔قومی مشران نے اس بات پر زور دیا کہ تمام علاقوں کے لئے ولیج کونسل تشکیل میں ایک جیسا پالیسی اور پیمانہ اپنایا جائے۔اور متفرق ویلج کونسل میں حکومت عدالتی فیصلے سے قبل مزیداقدامات سےگریز کریں۔جبکہ فیصلے سے قبل تمام اقدامات غیر قانونی تصور ہونگے۔جرگہ شرکاء نے عدالتی کارروائی میں تیزی لانے اور مقامی انتظامیہ متنازعہ ویلج کونسل میں لوکل گورنمنٹ کی مزید اقدامات پر عوامی تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے جرگے تشکیل دی ۔جرگہ شرکانے باہمی مشاورت کے بعد غازی بیگ بازار میں احتجاجی واک کیا۔جبکہ انتظامیہ سے قومی جرگہ کے دوران عوامی نمائندے اور ضلعی سیاسی نمائندے بھی شرکت کیلئے بھی مدعوکرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں