پشاور (پریس ریلیز ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے حالیہ مون سون بارشوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےصوبے کے دس انتہائی حساس اضلاع کے لئے فوکل پرسنز کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کاروائی کی جا سکے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر امجد خان کو نمائندہ برائے نوشہرہ، سعید الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر (منصوبہ بندی) کو سوات، حلیم شاہ (ڈپٹی ڈائریکٹر دیزاسٹر رسک مینجمینٹ) کو ایبٹ اباد، میاں عادل ظہور (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریلیف اینڈ اپریشن) کو چارسدہ، عبدالرحمن شاہ کو ڈیرہ اسماعیل خان، سردار زیب کو شانگلہ، سجاد احد برائے اپر دیر، افتاب احمد کو برائے چترال اپر اینڈ لوئر اور مسماۃ ہاجرہ سمیع کو نمائندہ برائے ضلع پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام نمائندگان کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ مون سون کے دوران ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسرز، ریسکو 1122، سول ڈیفنس، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس اور پی ڈی ایم اے کے فوکل پرسن یوسف کریم (ڈپٹی ڈائریکٹر ریلیف) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اور منظم طریقے سے نمٹا جا سکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments