شمالی وزہرستان اور ضلع خیبر کے متاثرین کی ماہانہ امداد کیلئے ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے ساڑھے 11 کروڑ روپے کا امدادی فنڈز ریلیز کردیا

پشاور ( پریس ریلیز ) پی ڈی ایم اے خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کےتمام تصدیق شدہ متاثرین کیلئے ماہانہ راشن کی مد میں ساڑھے گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئے جو ائندہ ایک دو دنوں میں متاثرین کو حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے سے ملنا شروع ہو جائینگے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان اور خیبر کےرجسٹرڈ متاثرین کو ماہانہ راشن چند ناگزیر وجوہات کی بناء پرمزید جاری رکھنا ناممکن ہوگیا تھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ہر رجسٹرڈ خاندان کو مبلغ اٹھ ہزار روپے کیش دینے کی منظوری دی جس کی دوسری قسط ریلیز کردی گئی ہے اور جو ائندہ ایک دو دنوں میں ہر متائثرہ خاندان کو ملنا شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے راشن کی مد میں ماہانہ امداد اس لئے دی جاتی ہے تاکہ بے گھر متائثرین کو راشن کی کمی محسوس نہ ہواور ان کے مالی مشکلات کا کسی نہ کسی حد تک ازالہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں